Posts

Image
  وزیراعظم عمران خان 24 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے ویب ڈیسک   20 ستمبر 2021 اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان 24 ستمبرکو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے جبکہ شاہ محمودقریشی یواین جنرل اسمبلی کے76ویں اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک روانہ ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی وفد کے ہمراہ نیویارک روانہ ہوگئے ، شاہ محمودقریشی یواین جنرل اسمبلی کے76ویں اجلاس میں شرکت کریں گے جبکہ وزیراعظم عمران خان 24 ستمبرکوجنرل اسمبلی اجلاس سے ویڈیو لنک خطاب کریں گے۔ نیویارک میں شاہ محمودقریشی مختلف وزرائے خارجہ اور یواین کےاعلیٰ عہدیداران سےملاقات کے ساتھ ساتھ کونسل آن فارن ریلیشنز سمیت متعددفورمز میں شرکت اور اظہار خیال کریں گے۔ اپنے دورے کے دوران شاہ محمودقریشی نیویارک میں پاکستانی امریکن کمیونٹی سے ملاقات کریں گے جبکہ مقامی وعالمی میڈیانمائندگان سے گفتگوکریں گے ، جس میں مختلف علاقائی و عالمی امورپر پاکستان کےنقطہ نظرسے آگاہ کیا جائے گا
Image
                بھارتی اداکارہ کروڑوں روپے کے بھتے اور فراڈ کے مقدمے میں گرفتار       ممبئی: بھارتی اداکارہ کو کروڑوں روپے کے بھتے اور فراڈ کے مقدمے میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ باغی ٹی وی : بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق گرفتار کی جانے والی بھارتی اداکارہ لینا ماریا پال پر دہلی میں 200 کروڑ روپے کے بھتے اور فراڈ کا مقدمہ ہے پولیس کا مؤقف ہے کہ اداکارہ کے ساتھ اس مقدمے میں ان کے بوائے فرینڈ سوکیش چندرا شیکھر بھی ملوث ہیں۔ اطلاعات کے مطابق دہلی پولیس کے اکنامک آفینس ونگ نے لینا ماریا پال کو مبینہ طور پر اپنے بوائے فرینڈ کی مدد کرنے پر گرفتار کیا ہے اداکارہ کی گرفتاری کے لیے تحقیقاتی اداروں اور پولیس نے بھرپور نگرانی کی تھی۔ پولیس کی جانب سے اب تک کی جانے والی تحقیق کے مطابق اداکارہ لینا ماریا پال اور ان کے بوائے فرینڈ پر الزام ہے کہ انہوں نے بہت سے لوگوں سے فراڈ کرکے کروڑوں روپے ہتھیائے ہیں۔ اداکارہ لینا ماریا پال نے معروف بھارتی فلم مدراس کیفے میں نمایاں کردار ادا کیا تھا یہ فلم 2013 میں بنائی گئی تھی۔انہوں ںے ریڈ چلیز، ہسبینڈ ا...
Image
فرانس کے سابق فٹبالر 40 سال کوما میں رہنے کے بعد چل بسے   پیرس: افرانس کے سابق فٹبالرجواں پیئرے ایڈمز 40 سال کوما میں رہنے کے بعد 73 سال کی عمر میں انتقال کر گئے- باغی ٹی وی : سی این این کے مطابق جواں پیئرے ایڈمز نے 70 کی دہائی میں 22 بین الاقوامی میچوں میں حصہ لیا تھاآنجہانی فٹبال 1982 میں اس وقت کوما میں چلے گئے تھے جب ان کے گٹھنے کا معمولی آپریشن کرنے کے لیے اینستھیزیسٹ نے غلطی کی تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اینستھیزیسٹ نے اس دن غلطی یہ کی تھی کہ ایڈمز کے لیے اپنے ایک ٹرینی کو چھوڑ دیا تھا کیونکہ اسپتال کے عملے کی ہڑتال کے باعث ان پر 8 دیگر مریضوں کی بھی ذمہ داری تھی۔ آنجہانی فٹبالر کے کوما میں جانے کی وجہ سے مقدمہ درج ہوا تھا اور 90 کی دہائی میں دونوں پر فرد جرم عائد کی گی تھی۔ عدالت کی جانب سے دونوں کو ایک ماہ کی سزا دی گئی تھی اور 890 ڈالرز کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا تھا۔ کوما میں جانے والے فٹبالر نے 15 ماہ اسپتال میں گزارے تھے جس کے بعد ان کی دیکھ بھال کی تمام ذمہ داری اہلیہ برنیڈیٹ نے ادا کی تھی۔ آنجہانی فٹبالر کے دو بیٹے ہیں ان کی بیوہ نے 2016 میں برطانوی نشریاتی ادارے ...